یسعیاہ 60:12-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. کیونکہ وہ قَوم اور وہ مملکت جو تیری خِدمت گُذارینہ کرے گیبرباد ہو جائے گی ۔ ہاں وہ قَومیں بِالکُل ہلاک کیجائیں گی۔

13. لُبنا ن کا جلال تیرے پاس آئے گا ۔ سرو اور صنَوبراوردیودار سب آئیں گےتاکہ میرے مَقدِس کو آراستہ کریں اورمَیں اپنےپاؤں کی کُرسی کو رَونق بخشُوں گا۔

14. اور تیرے غارت گروں کے بیٹے تیرے سامنےجُھکتے ہُوئے آئیں گےاور تیری تحقِیر کرنے والے سب تیرے قدموںپر گِریں گےاور وہ تیرا نام خُداوند کا شہر اِسرائیل کے قُدُّوسکا صِیُّون رکھّیں گے۔

15. اِس لِئے کہ تُو ترک کی گئی اور تُجھ سے نفرت ہُوئیاَیسا کہ کِسی آدمی نے تیری طرف گُذر بھی نہ کِیا ۔مَیں تُجھے ابدی فضِیلت اور پُشت در پُشت کیشادمانی کا باعِث بناؤُں گا۔

16. تُو قَوموں کا دُودھ بھی پی لے گی ۔ہاں بادشاہوں کی چھاتی چُوسے گیاور تُو جانے گی کہ مَیں خُداوند تیرانجات دینےوالا اور یعقُو ب کا قادِر تیرا فِدیہ دینےوالا ہُوں۔

17. مَیں پِیتل کے بدلے سونا لاؤُں گااور لوہے کے بدلے چاندی اور لکڑی کے بدلےپِیتل اور پتّھروں کے بدلے لوہااور مَیں تیرے حاکِموں کو سلامتی اور تیرےعامِلوں کوصداقت بناؤُں گا۔

18. پِھر کبھی تیرے مُلک میں ظُلم کا ذِکر نہ ہو گااورنہ تیری حدُود کے اندر خرابی یا بربادی کابلکہ تُواپنی دِیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوںکا حمد رکھّے گی۔

19. پِھر تیری روشنی نہ دِن کو سُورج سے ہو گینہ چاندکے چمکنے سےبلکہ خُداوند تیرا ابدی نُوراور تیرا خُداتیرا جلال ہو گا۔

20. تیرا سُورج پِھر کبھی نہ ڈھلے گااور تیرے چاند کو زوال نہ ہو گاکیونکہ خُداوند تیرا ابدی نُور ہو گااور تیرے ماتم کے دِن ختم ہو جائیں گے۔

21. اور تیرے لوگ سب کے سب راستباز ہوں گے ۔وہ ابد تک مُلک کے وارِث ہوں گےیعنی میری لگائی ہُوئی شاخ اور میری دست کاریٹھہریں گے تاکہ میرا جلال ظاہِر ہو۔

22. سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گااور سب سے حقِیر ایک زبردست قَوم ۔مَیں خُداوند عَین وقت پر یہ سب کُچھ جلدکرُوں گا۔

یسعیاہ 60