یرمِیاہ 9:6-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. تیرا مسکن فریب کے درمِیان ہے ۔خُداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مُجھ کو جاننےسے اِنکار کرتے ہیں۔

7. اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہدیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گااور اُن کو آزماؤُں گاکیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟۔

8. اُن کی زُبان مُہلِک تِیر ہے ۔اُس سے دغا کی باتیں نِکلتی ہیں ۔اپنے ہمسایہ کو مُنہ سے تو سلام کہتے ہیںپر باطِن میں اُس کی گھات میں بَیٹھتے ہیں۔

9. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے اُن کوسزا نہ دُوں گا؟کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتِقام نہ لے گی؟۔

10. مَیں پہاڑوں کے لِئے گِریہ و زاریاور بیابان کی چراگاہوں کے لِئے نَوحہ کرُوں گاکیونکہ وہ یہاں تک جل گئِیں کہ کوئی اُن میںقدم نہیں رکھتا ۔چَوپایوں کی آواز سُنائی نہیں دیتی ۔ہوا کے پرِندے اور مویشی بھاگ گئے ۔ وہچلے گئے۔

11. مَیں یروشلیِم کو کھنڈراور گِیدڑوں کا مسکن بنا دُوں گااور یہُودا ہ کے شہروں کو اَیسا وِیران کرُوں گا کہکوئی باشِندہ نہ رہے گا۔

12. صاحِبِ حِکمت آدمی کَون ہے کہ اِسے سمجھے؟ اور وہ جِس سے خُداوند کے مُنہ نے فرمایا کہ اِس بات کا اِعلان کرے؟ کہ یہ سرزمِین کِس لِئے وِیران ہُوئی اور بیابان کی مانِند جل گئی کہ کوئی اِس میں قدم نہیں رکھتا؟۔

13. اور خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ اُنہوں نے میری شرِیعت کو جو مَیں نے اُن کے آگے رکھّی تھی ترک کر دِیا اور میری آواز کو نہ سُنا اور اُس کے مُطابِق نہ چلے۔

14. بلکہ اُنہوں نے اپنے ہٹّی دِلوں کی اوربعلیم کی پَیروی کی جِس کی اُن کے باپ دادا نے اُن کو تعلِیم دی تھی۔

15. اِس لِئے ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِن کو ہاں اِن لوگوں کو ناگدَونا کھِلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا۔

16. اور اِن کو اُن قَوموں میں جِن کو نہ یہ نہ اِن کے باپ دادا جانتے تھے تِتّربِتّر کرُوں گا اور تلوار اِن کے پِیچھے بھیج کر اِن کو نابُود کر ڈالُوں گا۔

17. ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہسوچو اور ماتم کرنے والی عَورتوں کو بُلاؤ کہ آئیںاور ماہِر عَورتوں کو بُلوا بھیجو کہ وہ بھیآئیں۔

18. اور جلدی کریں اور ہمارے لِئے نَوحہ اُٹھائیںتاکہ ہماری آنکھوں سے آنسُو جاری ہوں اورہماری پلکوں سے سَیلابِ اشک بہہ نِکلے۔

19. یقِیناً صِیُّون سے نَوحہ کی آواز سُنائی دیتی ہے ۔ہم کَیسے غارت ہُوئے!ہم سخت رُسوا ہُوئےکیونکہ ہم وطن سے آوارہ ہُوئے اور ہمارے گھرگِرا دِئے گئے۔

20. اَے عَورتو! خُداوند کا کلام سُنواور تُمہارے کان اُس کے مُنہ کی بات قبُول کریںاور تُم اپنی بیٹِیوں کو نَوحہ گریاور اپنی پڑوسنوں کو مرثِیہ خوانی سِکھاؤ۔

21. کیونکہ مَوت ہماری کِھڑکیوں میں چڑھ آئی ہےاور ہمارے قصروں میں گُھس بَیٹھی ہےتاکہ باہر بچّوں کواور بازاروں میں جوانوں کو کاٹ ڈالے۔

22. کہہ دے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہآدمِیوں کی لاشیں مَیدان میںکھاد کی طرح گِریں گیاور اُس مُٹّھی بھر کی مانِند ہوں گی جو فصل کانٹےوالے کے پِیچھے رہ جائےجِسے کوئی جمع نہیں کرتا۔

یرمِیاہ 9