یرمِیاہ 2:10-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کیونکہ پار گُذر کر کِتّیِم کے جزِیروں میں دیکھواور قِیدا رمیں قاصِد بھیج کر دریافت کرواور دیکھو کہ اَیسی بات کہِیں ہُوئی ہے؟۔

11. کیا کِسی قَوم نے اپنے معبُودوں کو حالانکہ وہ خُدانہیں بدل ڈالا؟پر میری قَوم نے اپنے جلال کو بے فائِدہ چِیزسے بدلا۔

12. خُداوند فرماتا ہے اَے آسمانو! اِس سے حَیران ہو ۔شِدّت سے تھرتھراؤ اور بِالکُل وِیران ہو جاؤ۔

13. کیونکہ میرے لوگوں نے دو بُرائیاں کِیں ۔اُنہوں نے مُجھ آبِ حیات کے چشمہ کو ترککر دِیااور اپنے لِئے حَوض کھودے ہیں ۔ شِکستہ حَوضجِن میں پانی نہیں ٹھہرسکتا۔

14. کیا اِسرائیل غُلام ہے؟کیا وہ خانہ زاد ہے؟ وہ کِس لِئے لُوٹا گیا؟۔

15. جوان شیرِ بَبر اُس پر غُرّائے اور گرجےاور اُنہوں نے اُس کا مُلک اُجاڑ دِیا ۔اُس کے شہر جل گئے ۔ وہاں کوئی بسنے والا نہ رہا۔

16. بنی نُوف اور بنی تحفنیِس نے بھیتیری کھوپڑی پھوڑی۔

17. کیا تُو خُود ہی یہ اپنے اُوپر نہیں لائیکہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیاجبکہ وہ تیری راہبری کرتا تھا؟۔

18. اور اب سِیحور کا پانی پِینے کو مِصر کی راہ میں تُجھے کیاکام؟اور دریایِ فرا ت کا پانی پِینے کو اسُور کی راہ میں تیراکیا مطلب؟۔

19. تیری ہی شرارت تیری تادِیب کرے گیاور تیری برگشتگی تُجھ کو سزا دے گی ۔خُداوند ربُّ الافواج فرماتا ہے دیکھ اور جانلے کہ یہ بُرا اور بے نِہایت بیجا کام ہےکہ تُو نے خُداوند اپنے خُدا کو ترک کِیااور تُجھ کو میرا خَوف نہیں۔اِسرائیل خُداوند کی پرستِش کرنے سے اِنکار کرتے ہیں

20. کیونکہ مُدّت ہُوئی کہ تُو نے اپنے جُوئے کو توڑ ڈالااور اپنے بندھنوں کے ٹُکڑے کر ڈالے اور کہا کہمَیں تابِع نہ رہُوں گی ۔ہاں ہر ایک اُونچے پہاڑ پراور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے تُو بدکاریکے لِئے لیٹ گئی۔

21. مَیں نے تو تُجھے کامِل تاک لگایااور عُمدہ بِیج بویاتھاپِھر تُو کیونکر میرے لِئے بے حقِیقت جنگلی انگُورکادرخت ہو گئی؟۔

22. ہر چند تُو اپنے کو سجّی سے دھوئے اور بُہت سا صابُوناِستعمال کرےتَو بھی خُداوند خُدا فرماتا ہے تیری شرارت کاداغ میرے حضُور عیان ہے۔

23. تُو کیونکر کہتی ہے مَیں ناپاک نہیں ہُوں ۔مَیں نے بعلِیم کی پَیروی نہیں کی؟وادی میں اپنی روِش دیکھ اور جو کُچھ تُو نے کِیاہے معلُوم کر ۔تُو تیز رَو اُونٹنی کی مانِند ہے جو اِدھر اُدھر دَوڑتی ہے۔

24. مادہ گورخر کی مانِندجو بیابان کی عادی ہے ۔ جوشہوت کے جوش میں ہوا کو سُونگھتی ہے ۔اُس کی مَستی کی حالت میں کَون اُسے روکسکتا ہے؟اُس کے طالِب ماندہ نہ ہوں گے ۔ اُس کی مَستیکے ایّام میں وہ اُسے پا لیں گے۔

25. تُو اپنے پاؤں کو برہنگی سےاور اپنے حلق کو پِیاس سے بچالیکن تُو نے کہا کہ کُچھ اُمّید نہیں ۔ ہرگِز نہیںکیونکہ مَیں بے گانوں پر عاشِق ہُوں اور اُن ہیکے پِیچھے جاؤُں گی۔

26. جِس طرح چور پکڑا جانے پر رُسوا ہوتا ہے اُسی طرح اِسرائیل کا گھرانا رُسوا ہُؤا ۔ وہ اور اُس کے بادشاہ اور اُمرا اور کاہِن اور نبی۔

یرمِیاہ 2