تُو کیونکر کہتی ہے مَیں ناپاک نہیں ہُوں ۔مَیں نے بعلِیم کی پَیروی نہیں کی؟وادی میں اپنی روِش دیکھ اور جو کُچھ تُو نے کِیاہے معلُوم کر ۔تُو تیز رَو اُونٹنی کی مانِند ہے جو اِدھر اُدھر دَوڑتی ہے۔