7. قِیدار کی سب بھیڑیں تیرے پاس جمع ہوں گی ۔نبایو ت کے مینڈھے تیری خِدمت میں حاضِرہوں گے ۔وہ میرے مذبح پر مقبُول ہوں گےاور مَیں اپنی شَوکت کے گھر کو جلال بخشُوں گا۔
8. یہ کَون ہیں جو بادل کی طرح اُڑے چلے آتے ہیںاور جَیسے کبُوتر اپنی کابُک کی طرف؟۔
9. یقِیناً جزِیرے میری راہ دیکھیں گے اورترسِیس کےجہاز پہلے آئیں گے کہتیرے بیٹوں کو اُن کی چاندی اوراُن کے سونےسمیت دُور سےخُداوند تیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کےنام کے لِئے لائیں کیونکہ اُس نے تُجھےبزُرگی بخشی ہے۔
10. اور بیگانوں کے بیٹے تیری دِیواریں بنائیں گےاور اُن کے بادشاہ تیری خِدمت گُذاریکریں گے ۔اگرچہ مَیں نے اپنے قہر سے تُجھے ماراپر اپنی مِہربانی سے مَیں تُجھ پررحم کرُوں گا۔
11. اور تیرے پھاٹک ہمیشہ کُھلے رہیں گے ۔ وہ دِنرات کبھی بند نہ ہوں گےتاکہ قَوموں کی دَولت اور اُن کے بادشاہوں کوتیرے پاس لائیں۔
12. کیونکہ وہ قَوم اور وہ مملکت جو تیری خِدمت گُذارینہ کرے گیبرباد ہو جائے گی ۔ ہاں وہ قَومیں بِالکُل ہلاک کیجائیں گی۔
13. لُبنا ن کا جلال تیرے پاس آئے گا ۔ سرو اور صنَوبراوردیودار سب آئیں گےتاکہ میرے مَقدِس کو آراستہ کریں اورمَیں اپنےپاؤں کی کُرسی کو رَونق بخشُوں گا۔
14. اور تیرے غارت گروں کے بیٹے تیرے سامنےجُھکتے ہُوئے آئیں گےاور تیری تحقِیر کرنے والے سب تیرے قدموںپر گِریں گےاور وہ تیرا نام خُداوند کا شہر اِسرائیل کے قُدُّوسکا صِیُّون رکھّیں گے۔
15. اِس لِئے کہ تُو ترک کی گئی اور تُجھ سے نفرت ہُوئیاَیسا کہ کِسی آدمی نے تیری طرف گُذر بھی نہ کِیا ۔مَیں تُجھے ابدی فضِیلت اور پُشت در پُشت کیشادمانی کا باعِث بناؤُں گا۔
16. تُو قَوموں کا دُودھ بھی پی لے گی ۔ہاں بادشاہوں کی چھاتی چُوسے گیاور تُو جانے گی کہ مَیں خُداوند تیرانجات دینےوالا اور یعقُو ب کا قادِر تیرا فِدیہ دینےوالا ہُوں۔