یرمِیاہ 4:21-31 Urdu Bible Revised Version (URD)

21. مَیں کب تک یہ جھنڈا دیکُھوںاور نرسِنگے کی آواز سنُوں؟۔

22. فی الحقِیقت میرے لوگ احمق ہیں ۔اُنہوں نے مُجھے نہیں پہچانا ۔وہ بے شعُور بچّے ہیں اور اِمتیاز نہیں رکھتےبُرے کام کرنے میں ہوشیار ہیںپر نیکوکاری کی سمجھ نہیں رکھتے۔

23. مَیں نے زمِین پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہوِیران اور سُنسان ہے ۔افلاک کو بھی بے نُور پایا۔

24. مَیں نے پہاڑوں پر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہوہ کانپ گئےاور سب ٹِیلے مُتزلزل ہو گئے۔

25. مَیں نے نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ کوئی آدمی نہیںاور سب ہوائی پرِندے اُڑ گئے۔

26. پِھر مَیں نے نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ زرخیززمِین بیابان ہو گئیاور اُس کے سب شہر خُداوند کی حضُوری اور اُسکے قہر کی شِدّت سےبرباد ہو گئے۔

27. کیونکہ خُداوند فرماتا ہے کہ تمام مُلک وِیران ہو گا تَو بھی مَیں اُسے بِالکُل برباد نہ کرُوں گا۔

28. اِسی لِئے زمِین ماتم کرے گیاور اُوپر سے آسمان تارِیک ہو جائے گاکیونکہ مَیں کہہ چُکا ۔مَیں نے اِرادہ کِیا ہے۔مَیں اُس سے پشیمان نہ ہُوں گا اور اُس سے بازنہ آؤُں گا۔

29. سواروں اور تِیراندازوں کے شور سےتمام شہری بھاگ جائیں گے ۔وہ گھنے جنگلوں میں جا گُھسیں گےاور چٹانوں پر چڑھ جائیں گے ۔سب شہر ترک کِئے جائیں گے اور کوئی آدمی اُنمیں نہ رہے گا۔

30. تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟اگرچہ تُو لال جوڑاپہنے ۔اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو ۔ اگرچہ تُواپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائےتُو عبث اپنے آپ کوخُوب صُورت بنائے گی ۔تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے ۔وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔

31. کیونکہ مَیں نے اُس عَورت کی سی آواز سُنی ہےجِسے درد لگے ہوںاور اُس کی سی درد ناک آواز جِس کے پہلا بچّہپَیدا ہویعنی دُخترِ صِیُّون کی آواز جو ہانپتیاور اپنے ہاتھ پَھیلا کر کہتی ہےہائے! قاتِلوں کے سامنے میری جان بے تابہے۔

یرمِیاہ 4