یرمِیاہ 20:10-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کیونکہ مَیں نے بُہتوں کی تُہمت سُنی ۔ چاروںطرف دہشت ہے ۔اُس کی شکایت کرو ۔ وہ کہتے ہیں ہم اُس کیشِکایت کریں گے ۔میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھانے کےمُنتظِر ہیںاور کہتے ہیں شاید وہ ٹھوکر کھائے ۔تب ہم اُس پر غالِب آئیں گے اور اُس سےبدلہ لیں گے۔

11. لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے ۔اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اورغالِب نہ آئے ۔وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نےاپنا مقصد نہ پایا ۔اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھیفراموش نہ ہو گی۔

12. پس اَے ربُّ الافواج! تُو جو صادِقوں کو آزماتااور دِل و دِماغ کو دیکھتا ہےاُن سے بدلہ لے کر مُجھے دِکھااِس لِئے کہ مَیں نے اپنا دعویٰ تُجھ پر ظاہِرکِیا ہے۔

13. خُداوند کی مدح سرائی کرو۔ خُداوند کی سِتایش کرو کیونکہ اُس نے مِسکِین کی جان کو بدکرداروں کے ہاتھ سے چُھڑایا ہے۔

14. لَعنت اُس دِن پر جِس میں مَیں پَیدا ہُؤا ۔وہ دِن جِس میں میری ماں نے مُجھ کو جنم دِیاہرگِز مُبارک نہ ہو۔

15. لَعنت اُس آدمی پر جِس نے میرے باپ کو یہ کہہکر خبر دی کہتیرے ہاں بیٹا پَیدا ہُؤا اور اُسے بُہت خُوش کِیا۔

16. ہاں وہ آدمی اُن شہروں کی مانِند ہو جِن کو خُداوندنے شِکست دی اور افسوس نہ کِیااور وہ صُبح کو خَوفناک شور سُنےاور دوپہر کے وقت بڑی للکار۔

17. اِس لِئے کہ اُس نے مُجھے رَحِم ہی میں قتل نہ کِیاکہ میری ماں میری قبر ہوتی اور اُس کا رَحِمہمیشہ تک بھرا رہتا۔

18. مَیں پَیدا ہی کیوں ہُؤاکہ مشقّت اور رنج دیکُھوںاور میرے دِن رُسوائی میں کٹیں؟۔

یرمِیاہ 20