وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیا ہ پر نازِل ہُؤا جب صِدقِیاہ بادشاہ نے فشحُور بِن ملکیاہ اور صفنیا ہ بِن معسیا ہ کاہِن کو اُس کے پاس یہ کہنے کو بھیجا۔