یرمِیاہ 9:3-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. وہ اپنی زُبان کو ناراستی کی کمان بناتے ہیں۔وہ مُلک میں زورآور ہو گئے ہیں لیکن راستی کےلِئے نہیںکیونکہ وہ بُرائی سے بُرائی تک بڑھتے جاتے ہیںاور مُجھ کو نہیں جانتے خُداوند فرماتا ہے۔

4. ہر ایک اپنے ہمسایہ سے ہوشیار رہےاور تُم کِسی بھائی پر اِعتماد نہ کروکیونکہ ہر ایک بھائی دغابازی سے دُوسرے کیجگہ لے لے گااور ہر ایک ہمسایہ غَِیبت کرتا پِھرے گا۔

5. اور ہر ایک اپنے ہمسایہ کو فریب دے گااور سچ نہ بولے گا ۔اُنہوں نے اپنی زُبان کو جُھوٹ بولنا سِکھایا ہےاور بدکرداری میں جانفشانی کرتے ہیں۔

6. تیرا مسکن فریب کے درمِیان ہے ۔خُداوند فرماتا ہے فریب ہی سے وہ مُجھ کو جاننےسے اِنکار کرتے ہیں۔

7. اِس لِئے ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہدیکھ مَیں اُن کو پِگھلا ڈالُوں گااور اُن کو آزماؤُں گاکیونکہ اپنی بِنتِ قَوم سے اَور کیا کرُوں؟۔

8. اُن کی زُبان مُہلِک تِیر ہے ۔اُس سے دغا کی باتیں نِکلتی ہیں ۔اپنے ہمسایہ کو مُنہ سے تو سلام کہتے ہیںپر باطِن میں اُس کی گھات میں بَیٹھتے ہیں۔

9. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے اُن کوسزا نہ دُوں گا؟کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتِقام نہ لے گی؟۔

یرمِیاہ 9