یرمِیاہ 48:20-34 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. موآ ب رُسوا ہُؤا کیونکہ وہ پست کر دِیا گیا ۔تُم واوَیلا مچاؤ اور چِلاّؤ ۔ارنُو ن میں اِشتِہار دو کہموآ ب غارت ہو گیا۔

21. اور کہ صحرا کی اَطراف پر حولُو ن پر اوریہصا ہ پراور مفِعت پر۔

22. اور دِیبو ن پر اورنبُو پر اور بَیت دِبلتا یم پر۔

23. اور قریتایم پر اور بَیت جمُو ل پر اور بَیت معُو ن پر۔

24. اور قریوت پر اور بُصرا ہ اور مُلکِ موآ ب کے دُور و نزدِیک کے سب شہروں پر عَذاب نازِل ہُؤا ہے۔

25. موآ ب کا سِینگ کاٹا گیا اور اُس کا بازُو توڑا گیا خُداوند فرماتا ہے۔

26. تُم اُس کو مدہوش کرو کیونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُداوند کے مُقابِل بُلند کِیا ۔ موآ ب اپنی قَے میں لوٹے گا اور مسخرہ بنے گا۔

27. کیا اِسرائیل تیرے آگے مسخرہ نہ تھا؟ کیا وہ چوروں کے درمِیان پایا گیا کہ جب کبھی تُو اُس کا نام لیتا تھا تو سر ہِلاتا تھا؟۔

28. اَے موآ ب کے باشِندو شہروں کو چھوڑ دو اور چٹان پر جا بسو اور کبُوتر کی مانِند بنو جو گہرے غار کے مُنہ کے کِنارے پر آشیانہ بناتا ہے۔

29. ہم نے موآ ب کا تکبُّر سُنا ہے ۔ وہ نِہایت مغرُور ہے ۔ اُس کی گُستاخی بھی اور اُس کی شَیخی اور اُس کا گھمنڈ اور اُس کے دِل کا تکبُّر۔

30. مَیں اُس کا قہر جانتا ہُوں خُداوند فرماتا ہے۔ وہ کُچھ نہیں اور اُس کی شیخی سے کُچھ بن نہ پڑا۔

31. اِس لِئے مَیں موآ ب کے لِئے واوَیلا کرُوں گا ۔ ہاں سارے موآ ب کے لِئے مَیں زار زار روؤُں گا ۔ قِیرحرس کے لوگوں کے لِئے ماتم کِیا جائے گا۔

32. اَے سِبما ہ کی تاک مَیں یعزیر کے رونے سے زِیادہ تیرے لِئے روؤُں گا ۔ تیری شاخیں سمُندر تک پَھیل گئِیں ۔ وہ یعزیر کے سمُندر تک پُہنچ گئِیں ۔ غارت گر تیرے تابِستانی میوئوں پر اور تیرے انگُوروں پر آ پڑا ہے۔

33. خُوشی اور شادمانی ہرے بھرے کھیتوں سے اور موآ ب کے مُلک سے اُٹھا لی گئی اور مَیں نے انگُور کے حَوض میں مَے باقی نہیں چھوڑی ۔ اب کوئی للکار کر نہ لتاڑے گا ۔ اُن کا للکارنا للکارنا نہ ہو گا۔

34. حسبو ن کے رونے سے وہ اپنی آواز کو الِیعا لہ اور یہض تک اور ضُغر سے حورونا یم تک ۔ عجلت شلیشیا ہ تک بُلند کرتے ہیں کیونکہ نمرِیم کے چشمے بھی خراب ہو گئے ہیں۔

یرمِیاہ 48