13. تب موآ ب کمُو س سے شرمِندہ ہو گا جِس طرح اِسرائیل کا گھرانا بَیت ایل سے جو اُس کا بھروسا تھا خجِل ہُؤا۔
14. تُم کیونکر کہتے ہو کہ ہم پہلوان ہیںاور جنگ کے لِئے زبردست سُورما ہیں؟۔
15. موآ ب غارت ہُؤا ۔ اُس کے شہروں کا دُھواںاُٹھ رہا ہےاور اُس کے چِیدہ جوان قتل ہونے کو اُتر گئے ۔وہ بادشاہ فرماتا ہےجِس کا نام ربُّ الافواج ہے۔
16. نزدِیک ہے کہ موآ ب پر آفت آئے اور اُن کاوبال دَوڑا آتا ہے۔
17. اَے اُس کے اِردگِرد والو سب اُس پر افسوس کرواور تُم سب جو اُس کے نام سے واقِف ہوکہو کہ یہ موٹا عصا اور خُوب صُورت ڈنڈا کیونکرٹُوٹ گیا۔
18. اَے بیٹی جو دِیبو ن میں بستی ہے اپنی شَوکت سےنِیچے اُتراور پِیاسی بَیٹھکیونکہ موآ ب کا غارت گر تُجھ پر چڑھ آیا ہےاور اُس نے تیرے قلعوں کو توڑ ڈالا۔
19. اَے عروعیر کی رہنے والیتُو راہ پر کھڑی ہو اور نِگاہ کر ۔بھاگنے والے سے اور اُس سے جو بچ نِکلیہوپُوچھکہ کیا ماجرہ ہے؟۔
20. موآ ب رُسوا ہُؤا کیونکہ وہ پست کر دِیا گیا ۔تُم واوَیلا مچاؤ اور چِلاّؤ ۔ارنُو ن میں اِشتِہار دو کہموآ ب غارت ہو گیا۔
21. اور کہ صحرا کی اَطراف پر حولُو ن پر اوریہصا ہ پراور مفِعت پر۔
22. اور دِیبو ن پر اورنبُو پر اور بَیت دِبلتا یم پر۔
23. اور قریتایم پر اور بَیت جمُو ل پر اور بَیت معُو ن پر۔
24. اور قریوت پر اور بُصرا ہ اور مُلکِ موآ ب کے دُور و نزدِیک کے سب شہروں پر عَذاب نازِل ہُؤا ہے۔