یرمِیاہ 4:11-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اُس وقت اِن لوگوں اور یروشلیِم سے یہ کہا جائے گاکہ بیابان کے پہاڑوں پر سے ایک خُشک ہوا میری دُخترِ قَوم کی طرف چلے گی ۔ اُسانے اور صاف کرنے کے لِئے نہیں۔

12. بلکہ وہاں سے ایک نِہایت تُند ہوا میرے لِئے چلے گی ۔ اب مَیں بھی اُن پر فتویٰ دُوں گا۔

13. دیکھو وہ گھٹا کی طرح چڑھ آئے گا ۔ اُس کے رتھ گِردبادکی مانِند اور اُس کے گھوڑے عُقابوں سے تیزتر ہیں ۔ ہم پر افسوس! کہ ہائے ہم غارت ہو گئے۔

14. اَے یروشلیِم ! تُو اپنے دِل کو شرارت سے پاک کر تاکہ تُو رہائی پائے ۔ بُرے خیالات کب تک تیرے دِل میں رہیں گے؟۔

15. کیونکہ دان سے ایک آواز آتی ہے اور افرائِیم کے پہاڑ سے مُصِیبت کی خبر دیتی ہے۔

16. قَوموں کو خبر دو ۔ دیکھو یروشلیِم کی بابت مُنادی کرو کہ مُحاصرہ کرنے والے دُور کے مُلک سے آتے ہیں اوریہُودا ہ کے شہروں کے مُقابِل للکاریں گے۔

17. کھیت کے رکھوالوں کی مانِند وہ اُسے چاروں طرف سے گھیریں گے کیونکہ اُس نے مُجھ سے بغاوت کی خُداوند فرماتا ہے۔

18. تیری چال اور تیرے کاموں سے یہ مُصِیبت تُجھ پر آئی ہے ۔ یہ تیری شرارت ہے ۔ یہ بُہت تلخ ہے کیونکہ یہ تیرے دِل تک پُہنچ گئی ہے۔

19. ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے ۔میرادِل بے تاب ہے ۔مَیں چُپ نہیں رہ سکتاکیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آوازاور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔

20. شِکست پر شِکست کی خبر آتی ہے ۔یقِیناً تمام مُلک برباد ہو گیا ۔میرے خَیمے ناگہاناور میرے پردے ایک دم میں غارت کِئے گئے۔

21. مَیں کب تک یہ جھنڈا دیکُھوںاور نرسِنگے کی آواز سنُوں؟۔

22. فی الحقِیقت میرے لوگ احمق ہیں ۔اُنہوں نے مُجھے نہیں پہچانا ۔وہ بے شعُور بچّے ہیں اور اِمتیاز نہیں رکھتےبُرے کام کرنے میں ہوشیار ہیںپر نیکوکاری کی سمجھ نہیں رکھتے۔

23. مَیں نے زمِین پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہوِیران اور سُنسان ہے ۔افلاک کو بھی بے نُور پایا۔

24. مَیں نے پہاڑوں پر نِگاہ کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہوہ کانپ گئےاور سب ٹِیلے مُتزلزل ہو گئے۔

یرمِیاہ 4