5. تُو پِھرسامرِ یہ کے پہاڑوں پر تاکِستان لگائے گی ۔ باغ لگانے والے لگائیں گے اور اُس کا پَھل کھائیں گے۔
6. کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ افرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔
7. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہیعقُو ب کے لِئے خُوشی سے گاؤ اور قَوموں کیسرتاج کے لِئے للکارو ۔مُنادی کرو ۔ حمد کرو اور کہواَے خُداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسرائیل کےبقِیّہ کو بچا۔
8. دیکھو مَیں شِمالی مُلک سے اُن کو لاؤُں گااور زمِین کی سرحدّوں سے اُن کو جمع کرُوں گااور اُن میں اندھے اور لنگڑےاور حامِلہ اور زچّہ سب ہوں گے ۔اُن کی بڑی جماعت یہاں واپس آئے گی۔
9. وہ روتے اور مُناجات کرتے ہُوئے آئیں گے ۔مَیں اُن کی راہبری کرُوں گا ۔ مَیں اُن کو پانیکی ندِیوں کی طرفراہِ راست پر چلاؤُں گا جِس میں وہ ٹھوکر نہکھائیں گےکیونکہ مَیں اِسرائیل کا باپ ہُوں اور افرائِیممیرا پہلوٹھا ہے۔
10. اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنواور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہجِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمعکرے گااور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنےگلّہ کی۔
11. کیونکہ خُداوند نے یعقُو ب کا فِدیہ دِیا ہے اور اُسےاُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور تھا رہائیبخشی ہے۔
12. پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گےاور خُداوند کی نِعمتوںیعنی اناج اور مَے اور تیلاور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کیطرف اِکٹّھے رواں ہوں گےاور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گیاور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔