یرمِیاہ 12:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے خُداوند! اگر مَیں تیرے ساتھ حُجّت کرُوںتو تُوہی صادِق ٹھہرے گاتَو بھی مَیں تُجھ سے اِس امر پر بحث کرنا چاہتاہُوں کہشرِیر اپنی روِش میں کیوں کامیاب ہوتے ہیں؟سب دغا باز کیوں آرام سے رہتے ہیں؟۔

2. تُو نے اُن کو لگایا اور اُنہوں نے جڑ پکڑ لی ۔وہ بڑھ گئے بلکہ برومند ہُوئے ۔تُو اُن کے مُنہ سے نزدِیکپراُن کے دِلوں سے دُور ہے۔

3. لیکن اَے خُداوند! تُو مُجھے جانتا ہے ۔تُو نے مُجھے دیکھااور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے ۔تُو اُن کو بھیڑوں کی مانِند ذبح ہونے کے لِئےکھینچ کر نِکالاور قتل کے دِن کے لِئے اُن کو مخصُوص کر۔

4. اہلِ زمِین کی شرارت سے زمِین کب تک ماتمکرے اور تمام مُلک کی روئیدگی پژمُردہ ہو؟چرِندے اور پرِندے غارت ہو گئےکیونکہ اُنہوں نے کہا وہ ہمارا انجام نہ دیکھے گا۔

5. اگر تُو پِیادوں کے ساتھ دَوڑا اور اُنہوں نے تُجھےتھکا دِیاتو پِھر تُجھ میں یہ تاب کہاں کہ سواروں کیبرابری کرے؟تُو سلامتی کی سرزمِین میں تو بے خَوف ہےلیکن یَرد ن کے جنگل میں کیا کرے گا؟۔

6. کیونکہ تیرے بھائِیوں اور تیرے باپ کے گھرانےنے بھی تیرے ساتھ بے وفائی کی ہے ۔ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پِیچھےللکارا ۔اُن پر اِعتماد نہ کر اگرچہ وہ تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھیباتیں کریں۔

یرمِیاہ 12