یسعیاہ 60:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اُٹھ مُنوّر ہو کیونکہ تیرا نُور آ گیااور خُداوندکا جلال تُجھ پر ظاہِر ہُؤا۔

2. کیونکہ دیکھ تارِیکی زمِین پر چھا جائے گی اور تِیرگیاُمّتوں پرلیکن خُداوند تُجھ پر طالِع ہو گا اور اُس کاجلالتُجھ پر نُمایاں ہو گا۔

3. اور قَومیں تیری رَوشنی کی طرف آئیں گیاور سلاطِین تیرے طلُوع کی تجلّی میں چلیں گے۔

4. اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف دیکھ ۔وہ سب کے سب اِکٹّھے ہوتے ہیں اور تیرےپاس آتے ہیں ۔تیرے بیٹے دُورسے آئیں گےاور تیری بیٹِیوں کو گود میں اُٹھا کر لائیں گے۔

5. تب تُو دیکھے گی اور مُنوّر ہو گیہاں تیرا دِل اُچھلے گااور کُشادہ ہو گاکیونکہ سمُندر کی فراوانی تیری طرف پِھرے گیاور قَوموں کی دَولت تیرے پاس فراہم ہو گی۔

یسعیاہ 60