یرمِیاہ 5:1-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اب یروشلیِم کے کُوچوں میں اِدھر اُدھر گشت کرواور دیکھو اور دریافت کرواور اُس کے چَوکوں میں ڈُھونڈواگر کوئی آدمی وہاں مِلے جو اِنصاف کرنے والا اورسچّائی کا طالِب ہوتو مَیں اُسے مُعاف کرُوں گا۔

2. اور اگرچہ وہ کہتے ہیں زِندہ خُداوند کی قَسم تَو بھی یقِیناً وہ جُھوٹی قَسم کھاتے ہیں۔

3. اَے خُداوند! کیا تیری آنکھیں سچّائی پر نہیں ہیں؟تُو نے اُن کو مارا ہے پر اُنہوں نے افسوسنہیں کِیا۔تُو نے اُن کو غارت کِیا پر وہ تربِیّت پذِیر نہہُوئے ۔اُنہوں نے اپنے چِہروں کو چٹان سے بھی زِیادہسخت بنایا ۔اُنہوں نے واپس آنے سے اِنکار کِیا ہے۔

4. تب مَیں نے کہا کہ یقِیناً یہ بیچارے جاہِل ہیںکیونکہ یہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کونہیں جانتے۔

5. مَیں بزُرگوں کے پاس جاؤُں گااور اُن سے کلام کرُوں گاکیونکہ وہ خُداوند کی راہ اور اپنے خُدا کے احکام کوجانتے ہیںلیکن اِنہوں نے جُؤا بِالکُل توڑ ڈالا اور بندھنوںکے ٹُکڑے کر ڈالے۔

6. اِس لِئے جنگل کا شیرِ بَبر اُن کو پھاڑے گا ۔بیابان کابھیڑِیا اُن کو ہلاک کرے گا ۔چِیتا اُن کے شہروں کی گھات میں بَیٹھا رہے گا ۔جو کوئی اُن میں سے نِکلے پھاڑا جائے گاکیونکہ اُن کی سرکشی بُہت ہُوئی اور اُن کی برگشتگیبڑھ گئی۔

7. مَیں تُجھے کیونکر مُعاف کرُوں؟تیرے فرزندوں نے مُجھ کو چھوڑا اور اُن کی قَسمکھائی جو خُدا نہیں ہیں ۔جب مَیں نے اُن کو سیر کِیاتو اُنہوں نے بدکاری کی اور پرے باندھ کرقحبہ خانوں میں اِکٹّھے ہُوئے۔

8. وہ پیٹ بھرے گھوڑوں کی مانِند ہو گئے ۔ہر ایک صُبح کے وقت اپنے پڑوسی کی بِیوی پرہِنہنانے لگا۔

9. خُداوند فرماتا ہے کیا مَیں اِن باتوں کے لِئے سزا نہدُوں گااور کیا میری رُوح اَیسی قَوم سے اِنتقام نہ لےگی؟۔

10. اُس کی دِیواروں پر چڑھ جاؤ اور توڑ ڈالولیکن بِالکُل برباد نہ کرو ۔اُس کی شاخیں کاٹ دوکیونکہ وہ خُداوند کی نہیں ہیں۔

یرمِیاہ 5