یرمِیاہ 2:1-7 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا کہ۔

2. تُو جا اور یروشلیِم کے کان میں پُکار کر کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہمَیں تیری جوانی کی اُلفتاور تیرے بیاہ کی مُحبّت کو یاد کرتا ہُوںکہ تُو بیابان یعنی بنجر زمِین میں میرے پِیچھےپِیچھے چلی۔

3. اِسرائیل خُداوند کا مُقدّس اور اُس کی افزایش کاپہلاپَھل تھا ۔خُداوند فرماتا ہے اُسے نِگلنے والے سب مُجرِمٹھہریں گے اُن پر آفت آئے گی۔

4. اَے اہلِ یعقُو ب اور اہلِ اِسرائیل کے سب خاندانو! خُداوند کا کلام سُنو۔

5. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہتُمہارے باپ دادا نے مُجھ میں کَونسی بے اِنصافی پائیجِس کے سبب سے وہ مُجھ سے دُور ہو گئےاور بُطلان کی پیرَوی کر کے باطِل ہُوئے؟۔

6. اور اُنہوں نے یہ نہ کہا کہخُداوند کہاں ہےجو ہم کومُلکِ مِصر سے نِکال لایااور بیابان اور بنجر اور گڑھوں کی زمِین میں سےخُشکی اور مَوت کے سایہ کی سرزمِین میں سےجہاں سے نہ کوئی گُذرتا اور نہ کوئی بُود و باشکرتا تھا ہم کو لے آیا؟۔

7. اور مَیں تُم کو باغوں والی زمِین میں لایاکہ تُم اُس کے میوے اور اُس کے اچّھے پَھل کھاؤلیکن جب تُم داخِل ہُوئےتو تُم نے میری زمِین کو ناپاک کر دِیا اور میریمِیراث کو مکرُوہ بنایا۔

یرمِیاہ 2