یرمِیاہ 12:8-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. میری مِیراث میرے لِئے جنگلی شیر بن گئی ۔اُس نے میرے خِلاف اپنی آواز بُلند کیاِس لِئے مُجھے اُس سے نفرت ہے۔

9. کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاریپرِندہ ہے؟کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرفگھیرے ہیں؟آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو ۔اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔

10. بُہت سے چرواہوں نے میرے تاکِستان کوخراب کِیا ۔اُنہوں نے میرے بخرہ کو پامال کِیا ۔میرے دِل پسند بخرہ کو اُجاڑ کر بیابان بنا دِیا۔

11. اُنہوں نے اُسے وِیران کِیاوہ وِیران ہو کر مُجھ سے فریادی ہے ۔ساری زمِین وِیران ہو گئیتَو بھی کوئی اِسے خاطِر میں نہیں لاتا۔

12. بیابان کے سب پہاڑوں پر غارت گر آ گئے ہیںکیونکہ خُداوند کی تلوار مُلک کے ایک سِرےسے دُوسرے سِرے تک نِگل جاتی ہےاور کِسی بشر کو سلامتی نہیں۔

13. اُنہوں نے گیہُوں بویا پر کانٹے جمع کِئے ۔اُنہوں نے مشقّت کھینچی پر فائِدہ نہ اُٹھایا ۔خُداوند کے قہرِ شدِید کے سبب سے اپنے انجامسے شرمِندہ ہو۔

14. میرے سب شرِیر پڑوسِیوں کے خِلاف خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جِنہوں نے اُس مِیراث کو چُھؤا جِس کا مَیں نے اپنی قَوم اِسرائیل کو وارِث کِیا مَیں اُن کو اُن کی سرزمِین سے اُکھاڑ ڈالُوں گا اور یہُودا ہ کے گھرانے کو اُن کے درمِیان سے نِکال پھینکُوں گا۔

15. اور اِس کے بعد کہ مَیں اُن کو اُکھاڑ ڈالُوں گا یُوں ہو گا کہ مَیں پِھر اُن پر رحم کرُوں گا اور ہر ایک کو اُس کی مِیراث میں اور ہر ایک کو اُس کی زمِین میں پِھر لاؤُں گا۔

16. اور یُوں ہو گا کہ اگر وہ دِل لگا کر میرے لوگوں کے طرِیقے سِیکھیں گے کہ میرے نام کی قَسم کھائیں کہ خُداوندزِندہ ہے جَیسا کہ اُنہوں نے میرے لوگوں کو سِکھایا کہ بعل کی قَسم کھائیں تو وہ میرے لوگوں میں شامِل ہو کر قائِم ہو جائیں گے۔

یرمِیاہ 12