6. کیونکہ تیرے بھائِیوں اور تیرے باپ کے گھرانےنے بھی تیرے ساتھ بے وفائی کی ہے ۔ہاں اُنہوں نے بڑی آواز سے تیرے پِیچھےللکارا ۔اُن پر اِعتماد نہ کر اگرچہ وہ تُجھ سے مِیٹھی مِیٹھیباتیں کریں۔
7. مَیں نے اپنے لوگوں کو ترک کِیا ۔مَیں نے اپنی مِیراث کو رَدّ کر دِیا ۔مَیں نے اپنے دِل کی محبُوبہ کو اُس کے دُشمنوںکے حوالہ کِیا۔
8. میری مِیراث میرے لِئے جنگلی شیر بن گئی ۔اُس نے میرے خِلاف اپنی آواز بُلند کیاِس لِئے مُجھے اُس سے نفرت ہے۔
9. کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاریپرِندہ ہے؟کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرفگھیرے ہیں؟آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو ۔اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔