یسعیاہ 56:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ عدل کو قائِم رکھّو اورصداقت کو عمل میں لاؤ کیونکہ میری نجات نزدِیک ہے اورمیری صداقت ظاہِر ہونے والی ہے۔

2. مُبارک ہے وہ اِنسان جو اِس پر عمل کرتا ہے اور وہ آدم زاد جو اِس پر قائِم رہتا ہے جو سبت کو مانتا اوراُسے ناپاک نہیں کرتا اور اپنا ہاتھ ہر طرح کی بدی سے باز رکھتا ہے۔

3. اور بے گانہ کا فرزند جو خُداوند سے مِل گیا ہرگِز نہ کہے خُداوند مُجھ کو اپنے لوگوں سے جُدا کر دے گااور خوجہ نہ کہے کہ دیکھو مَیں تو سُوکھا درخت ہُوں۔

4. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ وہ خوجے جو میرے سبتوں کو مانتے ہیں اور اُن کاموں کو جو مُجھے پسند ہیں اِختیار کرتے ہیں اور میرے عہد پر قائِم رہتے ہیں۔

5. مَیں اُن کو اپنے گھر میں اور اپنی چاردِیواری کے اندراَیسا نام و نِشان بخشُوں گا جو بیٹوں اور بیٹِیوں سے بھی بڑھ کر ہو گا ۔ مَیں ہر ایک کو ایک ابدی نام دُوں گاجو مِٹایا نہ جائے گا۔

6. اور بے گانہ کی اَولاد بھی جِنہوں نے اپنے آپ کو خُداوند سے پَیوستہ کِیا ہے کہ اُس کی خِدمت کریں اور خُداوندکے نام کو عزِیز رکھّیں اور اُس کے بندے ہوں۔ وہ سب جوسبت کو حِفظ کر کے اُسے ناپاک نہ کریں اور میرے عہد پرقائِم رہیں۔

یسعیاہ 56