یرمِیاہ 50:34-43 Urdu Bible Revised Version (URD)

34. اُن کا چُھڑانے والا زورآور ہے ۔ ربُّ الافواج اُس کا نام ہے ۔ وہ اُن کی پُوری حِمایت کرے گا تاکہ زمِین کو راحت بخشے اور بابل کے باشِندوں کو پریشان کرے۔

35. خُداوند فرماتا ہے کہتلوار کسدیوں پر اور بابل کے باشِندوں پراور اُس کے اُمرا اور حُکما پر ہے۔

36. لافزنوں پر تلوار ہے ۔وہ بے وُقُوف ہو جائیں گے ۔اُس کے بہادُروں پر تلوار ہے۔وہ ڈر جائیں گے۔

37. اُس کے گھوڑوں اور رتھوںاور سب مِلے جُلے لوگوں پر جو اُس میں ہیں تلوارہے۔ وہ عَورتوں کی مانِند ہوں گے ۔اُس کے خزانوں پر تلوار ہے ۔ وہ لُوٹے جائیں گے۔

38. اُس کی نہروں پر خُشک سالی ہے ۔ وہ سُوکھ جائیں گیکیونکہ وہ تراشی ہُوئی مُورتوں کی مملکت ہے اوروہ بُتوں پرشیفتہ ہیں۔

39. اِس لِئے دشتی درِندے گِیدڑوں کے ساتھ وہاں بسیں گے اور شُتر مُرغ اُس میں بسیرا کریں گے اور وہ پِھر ابد تک آباد نہ ہو گی ۔ پُشت در پُشت کوئی اُس میں سکُونت نہ کرے گا۔

40. جِس طرح خُدا نے سدُو م اور عمُور ہ اور اُن کے آس پاس کے شہروں کو اُلٹ دِیا خُداوند فرماتا ہے اُسی طرح کوئی آدمی وہاں نہ بسے گا نہ آدم زاد اُس میں رہے گا۔

41. دیکھ شِمالی مُلک سے ایک گروہ آتی ہےاور اِنتہایِ زمِین سے ایک بڑی قَوماور بُہت سے بادشاہ برانگیختہ کِئے جائیں گے۔

42. وہ تِیر انداز و نیزہ باز ہیں ۔وہ سنگ دِل و بے رحم ہیں ۔اُن کے نعروں کی صدا سمُندر کی سی ہے ۔وہ گھوڑوں پر سوار ہیں ۔اَے دُخترِ بابل وہ جنگی مَردوں کی مانِندتیرےمُقابِل صف آرائی کرتے ہیں۔

43. شاہِ بابل نے اُن کی شُہرت سُنی ہے ۔اُس کے ہاتھ ڈِھیلے ہو گئے ۔وہ زچّہ کی مانِند مُصِیبت اور درد میں گرِفتارہے۔ٍ

یرمِیاہ 50