یرمِیاہ 50:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. وہ کلام جو خُداوند نے بابل اور کسدیوں کے مُلک کی بابت یرمِیا ہ نبی کی معرفت فرمایا۔:۔

2. قَوموں میں اِعلان کرواور اِشتِہار دواور جھنڈا کھڑاکرو ۔ مُنادی کرو ۔پوشِیدہ نہ رکھّو ۔کہہ دو کہ بابل لے لِیا گیا ۔بیل رُسوا ہُؤا ۔ مرود ک سراسِیمہ ہوگیا ۔اُس کے بُت خجِل ہُوئے ۔ اُس کی مُورتیںتوڑی گئِیں۔

3. کیونکہ شِمال سے ایک قَوم اُس پرچڑھی چلی آتی ہے جو اُس کی سرزمِین کو اُجاڑ د ے گی یہاں تک کہ اُس میں کوئی نہ رہے گا ۔ وہ بھاگ نِکلے ۔ وہ چل دِئے کیا اِنسان کیا حَیوان۔

4. خُداوند فرماتا ہے اُن دِنوں میں بلکہ اُسی وقت بنی اِسرائیل آئیں گے۔ وہ اور بنی یہُوداہ اِکٹّھے روتے ہُوئے چلیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کے طالِب ہوں گے۔

5. وہ صِیُّو ن کی طرف مُتوجِّہ ہو کر اُس کی راہ پُوچھیں گے کہ آؤ ہم خُداوند سے مِل کر اُس سے ابدی عہد کریں جو کبھی فراموش نہ ہو۔

یرمِیاہ 50