یرمِیاہ 48:39-46 Urdu Bible Revised Version (URD)

39. وہ واوَیلا کریں گے اور کہیں گے کہ اُس نے کَیسی شِکست کھائی! موآ ب نے شرم کے مارے کیونکر اپنی پِیٹھ پھیری! پس موآ ب سب اِردگِرد والوں کے لِئے ہنسی اور خَوف کا باعِث ہو گا۔

40. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ عُقاب کی مانِند اُڑے گا اور موآ ب کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا۔

41. وہاں کے شہر اور قلعے لے لِئے جائیں گے اور اُس دِن موآ ب کے بہادُروں کے دِل زچّہ کے دِل کی طرح ہوں گے۔

42. اور موآ ب ہلاک کِیا جائے گا اور قَوم نہ کہلائے گا۔اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کے مُقابِل اپنے آپ کو بُلند کِیا۔

43. خَوف اور گڑھا اور دام تُجھ پر مسلِّط ہوں گے اَے ساکِنِ موآ ب خُداوند فرماتا ہے۔

44. جو کوئی دہشت سے بھاگے گڑھے میں گِرے گا اور جو گڑھے سے نِکلے دام میں پھنسے گا کیونکہ مَیں اُن پر ہاں موآ ب پر اُن کی سیاست کا برس لاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے۔

45. جو بھاگے سو حسبُو ن کے سایہ تلے بیتاب کھڑے ہیں پر حسبُو ن سے آگ اور سیحُو ن کے وسط سے ایک شُعلہ نِکلے گااور موآ ب کی داڑھی کے کونے کو اور ہر ایک فسادی کی چاند کو کھا جائے گا۔

46. ہائے تُجھ پر اَے موآ ب! کمُو س کے لوگ ہلاک ہُوئے کیونکہ تیرے بیٹوں کو اَسِیرکر کے لے گئے اور تیری بیٹِیاں بھی اَسِیر ہُوئِیں۔

یرمِیاہ 48