28. اور وہ جو تلوار سے بچ کر مُلکِ مِصر سے یہُودا ہ کے مُلک میں واپس آئیں گے تھوڑے سے ہوں گے اور یہُودا ہ کے تمام باقی لوگ جو مُلکِ مِصر میں بسنے کو گئے جانیں گے کہ کِس کی بات قائِم رہی۔ میری یا اُن کی۔
29. اور تُمہارے لِئے یہ نِشان ہے خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اِسی جگہ تُم کو سزا دُوں گا تاکہ تُم جانو کہ تُمہارے خِلاف میری باتیں مُصِیبت کی بابت یقِیناً قائِم رہیں گی۔
30. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں شاہِ مِصر فِرعون حُفر ع کو اُس کے مُخالِفوں اور جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا جِس طرح مَیں نے شاہِ یہُودا ہ صِدقیاہ کو شاہِ بابل نبُوکَدر ضر کے حوالہ کر دِیا جو اُس کا مُخالِف اور جانی دُشمن تھا۔