یرمِیاہ 30:17-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. کیونکہ مَیں پِھر تُجھے تندرُستیاور تیرے زخموں سے شِفا بخشُوں گا ۔خُداوند فرماتا ہےکیونکہ اُنہوں نے تیرا نام مردُودہ رکھّاکہ یہ صِیُّون ہے جِسے کوئی نہیں پُوچھتا۔

18. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہدیکھ مَیں یعقُو ب کے خَیموں کی اَسِیری کو مَوقُوفکراؤُں گااور اُس کے مسکنوں پر رحمت کرُوں گااور شہر اپنے ہی پہاڑ پر بنایا جائے گا اور قصراپنےہی مقام پر آباد ہو جائے گا۔

19. اور اُن میں سے شُکرگُذاریاور خُوشی کرنے والوں کی آواز آئے گیاور مَیں اُن کو افزایش بخشُوں گا اور وہ تھوڑے نہہوں گے ۔مَیں اُن کو شَوکت بخشُوں گا اور وہ حقِیر نہہوں گے۔

20. اور اُن کی اَولاد اَیسی ہو گی جَیسی پہلے تھیاور اُن کی جماعت میرے حضُور میں قائِم ہو گیاور مَیں اُن سب کو جو اُن پر ظُلم کریں سزا دُوں گا۔

21. اور اُن کا حاکِم اُن ہی میں سے ہو گااور اُن کا فرمانروا اُن ہی کے درمِیان سے پَیدا ہو گااور مَیں اُسے قُربت بخشُوں گا اور وہ میرےنزدِیک آئے گاکیونکہ کَون ہے جِس نے یہ جُرأت کی ہو کہمیرے پاس آئے؟خُداوند فرماتا ہے۔

22. اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُداہُوں گا۔

23. دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کی آندھی چلتی ہے ۔ یہ تیز طُوفان شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔

24. جب تک یہ سب کُچھ نہ ہو لے اور خُداوند اپنے دِل کے مقصد پُورے نہ کر لے اُس کا قہرِ شدِید مَوقُوف نہ ہو گا ۔ تُم آخِری دِنوں میں اِسے سمجھو گے۔

یرمِیاہ 30