10. مَیں خُداوند دِل و دِماغ کو جانچتا اور آزماتا ہُوںتاکہ ہر ایک آدمی کو اُس کی چال کے مُوافِقاور اُس کے کاموں کے پَھل کے مُطابِقبدلہ دُوں۔
11. بے اِنصافی سے دَولت حاصِل کرنے والااُس تِیتر کی مانِند ہے جو کِسی دُوسرے کے انڈوںپر بَیٹھے ۔وہ آدھی عُمر میں اُسے کھو بَیٹھے گااور آخِر کو احمق ٹھہرے گا۔
12. ہمارے مقدِس کا مکان ازل ہی سے مُقرّر کِیا ہُؤاجلالی تخت ہے۔
13. اَے خُداوند اِسرائیل کی اُمّید گاہ!تُجھ کو ترک کرنے والے سب شرمِندہ ہوں گے ۔مُجھ کو ترک کرنے والے خاک میں مِل جائیں گےکیونکہ اُنہوں نے خُداوند کو جو آبِ حیات کاچشمہ ہےترک کر دِیا۔
14. اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا ۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔
15. دیکھ وہ مُجھے کہتے ہیں خُداوند کا کلام کہاں ہے؟ اب نازِل ہو۔
16. مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی ۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔
17. تُو میرے لِئے دہشت کا باعِث نہ ہو ۔ مُصِیبت کے دِن تُو ہی میری پناہ ہے۔
18. مُجھ پر سِتم کرنے والے شرمِندہ ہوں پر مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے ۔ وہ ہِراسان ہوں پر مُجھے ہِراسان نہ ہونے دے ۔ مُصِیبت کا دِن اُن پر لا اور اُن کو شِکست پر شِکست دے۔ سبت کو ماننے کے بارے میں
19. خُداوند نے مُجھ سے یُوں فرمایا ہے کہ جا اور اُس پھاٹک پر جِس سے عام لوگ اور شاہانِ یہُودا ہ آتے جاتے ہیں بلکہ یروشلیِم کے سب پھاٹکوں پر کھڑا ہو۔
20. اور اُن سے کہدے کہ اَے شاہانِ یہُودا ہ اور اَے سب بنی یہُوداہ اور یروشلیِم کے سب باشِندو جو اِن پھاٹکوں میں سے آتے جاتے ہو خُداوند کا کلام سُنو۔