یرمِیاہ 13:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند نے مُجھے یُوں فرمایا کہ تُو جا کر اپنے لِئے ایک کتانی کمر بند خرِید لے اور اپنی کمر پر باندھ پر اُسے پانی میں مت بِھگو۔

2. سو مَیں نے خُداوند کے کلام کے مُوافِق ایک کمر بند خرِید لِیا اور اپنی کمر پر باندھا۔

3. اور خُداوند کا کلام دوبارہ مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا۔

4. کہ اِس کمربند کو جو تُو نے خرِیدا اور جو تیری کمر پر ہے لے کر اُٹھ اور فُرات کو جا اور وہاں چٹان کے ایک شِگاف میں اُسے چُھپا دے۔

5. چُنانچہ مَیں گیا اور اُسے فُرات کے کنارے چُھپا دِیا جَیسا خُداوند نے مُجھے فرمایا تھا۔

6. اور بُہت دِنوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اُٹھ فُرات کی طرف جا اور اُس کمر بند کو جِسے تُو نے میرے حُکم سے وہاں چُھپا رکھّا ہے نِکال لے۔

7. تب مَیں فُرات کو گیا اور کھودا اور کمر بند کو اُس جگہ سے جہاں مَیں نے اُسے گاڑ دِیا تھا نِکالا اور دیکھ وہ کمر بند اَیسا خراب ہو گیا تھا کہ کِسی کام کا نہ رہا۔

8. تب خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

9. کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسی طرح مَیں یہُودا ہ کے گَھمنڈ اور یروشلیِم کے بڑے غُرُور کو نیست کرُوں گا۔

یرمِیاہ 13