اور بُہت دِنوں کے بعد یُوں ہُؤا کہ خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ اُٹھ فُرات کی طرف جا اور اُس کمر بند کو جِسے تُو نے میرے حُکم سے وہاں چُھپا رکھّا ہے نِکال لے۔