غزلُ الغزلات 5:7-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. پہرے والے جو شہر میں پِھرتے ہیں مُجھے مِلے۔اُنہوں نے مُجھے مارا اور گھایل کِیا۔شہر پناہ کے مُحافِظوں نے میری چادر مُجھ سے چِھین لی ۔

8. اَے یروشلِیم کی بیٹِیو! مَیں تُم کو قَسم دیتی ہُوں کہاگر میرا محبُوب تُم کو مِل جائےتو اُس سے کہہ دینا کہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔

9. تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فضِیلتہے؟اَے عَورتوں میں سب سے جمیِلہ!تیرے محبُوب کو کِسی دُوسرے محبُوب پر کیا فَوقِیت ہےجو تُو ہم کو اِس طرح قَسم دیتی ہے؟

10. میرا محبُوب سُرخ و سفید ہے۔وہ دس ہزار میں مُمتاز ہے۔

11. اُس کا سر خالِص سونا ہے۔اُس کی زُلفیں پیچ در پیچ اور کوّے سی کالی ہیں۔

12. اُس کی آنکھیں اُن کبُوتروں کی مانِندہیںجو دُودھ میں نہا کر لبِ دریا تمکنت سے بَیٹھے ہوں۔

13. اُس کے رُخسار پُھولوں کے چمن اور بلسان کیاُبھری ہُوئی کِیارِیاں ہیں۔اُس کے ہونٹ سوسن ہیں جِن سے رقِیق مُر ٹپکتا ہے۔

14. اُس کے ہاتھ زبرجد سے مُرصّع سونے کے حلقےہیں۔اُس کا پیٹ ہاتھی دانت کا کام ہے جِس پر نِیلم کےپُھول بنے ہوں۔

15. اُس کی ٹانگیں کُندن کے پایوں پر سنگِ مرمر کےسُتُون ہیں۔وہ دیکھنے میں لُبنا ن اور خُوبی میں رشکِ سرو ہے۔

16. اُس کا مُنہ از بس شِیرِین ہے ۔ ہاں وہ سراپاعِشق انگیزہے۔اَے یروشلِیم کی بیٹیو!یہ ہے میرا محبُوب ۔ یہ ہے میرا پِیارا۔

غزلُ الغزلات 5