۲-سموئیل 1:22-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. مقتُولوں کے خُون سے زبردستوں کی چربی سےیُونتن کی کمان کبھی نہ ٹلیاور ساؤُل کی تلوار خالی نہ لَوٹی۔

23. ساؤُل اور یُونتن اپنے جِیتے جی عزِیز اور دِل پسندتھےاور اپنی مَوت کے وقت الگ نہ ہُوئے۔وہ عُقابوں سے تیزاور شیرِ بَبروں سے زورآور تھے۔

24. اَے اِسرا ئیل کی بیٹِیو! ساؤُل پر رو۔جِس نے تُم کو نفِیس نفِیس ارغوانی لِباس پہنائے اور سونے کے زیوروں سے تُمہاری پوشاک کو آراستہکِیا۔

25. ہائے لڑائی میں زبردست کَیسے کھیت آئے !یُونتن تیرے اُونچے مقاموں پر قتل ہُؤا۔

26. اَے میرے بھائی یُونتن ! مُجھے تیرا غم ہے۔تُو مُجھ کو بُہت ہی مرغُوب تھا۔تیری مُحبّت میرے لِئے عجِیب تھی۔عَورتوں کی مُحبّت سے بھی زِیادہ۔

27. ہائے زبردست کَیسے کھیت آئےاور جنگ کے ہتھیار نابُود ہوگئے!

۲-سموئیل 1