خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم چڑھائی نہ کرنا اور نہ اپنے بھائِیوں سے لڑنا ۔ تُم اپنے اپنے گھر کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یہ مُعاملہ میری طرف سے ہے ۔ پس اُنہوں نے خُداوند کی باتیں مان لِیں اور یرُبعا م پر چڑھائی کِئے بغَیر لَوٹ گئے۔