1. اور جب رحبعا م یروشلیِم میں آ گیا تو اُس نے اِسرائیل سے لڑنے کے لِئے یہُودا ہ اور بِنیمِین کے گھرانے میں سے ایک لاکھ اسّی ہزار چُنے ہُوئے جوان جو جنگی مَرد تھے فراہم کِئے تاکہ وہ پِھر مملکت کو رحبعا م کے قبضہ میں کرا دیں۔
2. لیکن خُداوند کا کلام مَردِ خُداسمعیا ہ کو پُہنچا کہ۔
3. یہُودا ہ کے بادشاہ سُلیما ن کے بیٹے رحبعا م سے اور سارے اِسرائیل سے جو یہُودا ہ اور بِنیمِین میں ہیں کہہ کہ۔
4. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم چڑھائی نہ کرنا اور نہ اپنے بھائِیوں سے لڑنا ۔ تُم اپنے اپنے گھر کو لَوٹ جاؤ کیونکہ یہ مُعاملہ میری طرف سے ہے ۔ پس اُنہوں نے خُداوند کی باتیں مان لِیں اور یرُبعا م پر چڑھائی کِئے بغَیر لَوٹ گئے۔
5. اور رحبعا م یروشلیِم میں رہنے لگا اور اُس نے یہُودا ہ میں حِفاظت کے لِئے شہر بنائے۔
6. چُنانچہ اُس نے بَیت لحم اور عیطا م اور تقُو ع۔
7. اور بَیت صور اور شوکو اور عدُلاّم۔
8. اور جات اور مریسہ اور زِیف۔
9. اور ادور یم اور لکِیس اور عزِیقہ۔
10. اور صُر عہ اور ایّالو ن اور حبرُو ن کو جو یہُودا ہ اور بِنیمِین میں ہیں بنا کر قلعہ بند کر دِیا۔
11. اور اُس نے قلعوں کو بُہت مضبُوط کِیا اور اُن میں سرداروں کو مُقرّر کِیا اور رسد اور تیل اور مَے کے ذخِیرہ کو رکھّا۔