17. اور داؤُ دنے خُدا سے کہا کیا مَیں ہی نے حُکم نہیں کِیا تھا کہ لوگوں کا شُمار کِیا جائے؟ گُناہ تو مَیں نے کِیا اور بڑی شرارت مُجھ سے ہُوئی پر اِن بھیڑوں نے کیا کِیا ہے؟ اَے خُداوند میرے خُدا تیرا ہاتھ میرے اور میرے باپ کے گھرانے کے خِلاف ہو نہ کہ اپنے لوگوں کے خِلاف کہ وہ وبا میں مُبتلا ہوں۔
18. تب خُداوند کے فرِشتہ نے جاد کو حُکم کِیا کہ داؤُ د سے کہے کہ داؤُ دجا کر یبُوسی اُرنا ن کے کھلِیہان میں خُداوند کے لِئے ایک قُربانگاہ بنائے۔
19. اور داؤُ دجاد کے کلام کے مُوافِق جو اُس نے خُداوند کے نام سے کہا تھا گیا۔
20. اور اُرنا ن نے مُڑ کر اُس فرِشتہ کو دیکھا اور اُس کے چاروں بیٹے جو اُس کے ساتھ تھے چُھپ گئے ۔ اُس وقت اُرنا ن گیہُوں داؤتا تھا۔