4. دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیابلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔
5. دیکھ تُو ایک اَیسی قَوم کوجِسے تُو نہیں جانتا بُلائے گااور ایک اَیسی قَوم جوتُجھے نہیں جانتی تھیخُداوندتیرے خُدا اور اِسرائیل کے قُدُّوس کیخاطِر تیرے پاس دَوڑی آئے گی کیونکہاُس نے تُجھے جلال بخشا ہے۔
6. جب تک خُداوند مِل سکتا ہے اُس کے طالِب ہو ۔جب تک وہ نزدِیک ہے اُسے پُکارو۔
7. شرِیر اپنی راہ کو ترک کرےاور بدکردار اپنے خیالوں کواور وہ خُداوند کی طرف پِھرےاور وہ اُس پر رحم کرے گا اور ہمارے خُدا کیطرف کیونکہ وہ کثرت سے مُعافکرے گا۔