یسعیاہ 55:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے سب پِیاسو پانی کے پاس آؤاور وہ بھی جِس کے پاس پَیسہ نہ ہو ۔آؤ مول لو اور کھاؤ ۔ہاں آؤ! مَے اوردُودھ بے زر اور بے قِیمتخرِیدو۔

2. تُم کِس لِئے اپنا رُوپیَہ اُس چِیز کے لِئے جو روٹی نہیںاور اپنی مِحنت اُس چِیز کے واسطے جو آسُودہ نہیںکرتی خرچ کرتے ہو؟تُم غَور سے میری سُنواور وہ چِیزجو اچّھی ہے کھاؤ اور تُمہاری جانفربَہی سے لذّت اُٹھائے۔

3. کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ ۔سُنو اور تُمہاری جان زِندہ رہے گیاور مَیں تُم کو ابدی عہد یعنی داؤُد کی سچّی نِعمتیںبخشُوں گا۔

4. دیکھو مَیں نے اُسے اُمّتوں کے لِئے گواہ مُقرّر کِیابلکہ اُمّتوں کا پیشوا اور فرماں روا۔

یسعیاہ 55