1. جاگ جاگ اَے صِیُّون اپنی شَوکت سے مُلبّس ہو!اَے یروشلیِم مُقدّس شہر اپنا خُوش نُما لِباس پہنلے!کیونکہ آگے کو کوئی نامختُون یا ناپاک تُجھ میں کبھیداخِل نہ ہو گا۔
2. اپنے اُوپر سے گرد جھاڑ دے ۔اُٹھ کر بَیٹھ ۔ اَے یروشلیِم !اَے اسِیر دُخترِ صِیُّون ! اپنی گردن کے بندھنوںکو کھول ڈال۔
3. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم مُفت بیچے گئے اور تُم بے زر ہی آزاد کِئے جاؤ گے۔
4. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ میرے لوگ اِبتدا میں مِصر کو گئے کہ وہاں مُسافِر ہو کر رہیں ۔ اسُوریوں نے بھی بے سبب اُن پر ظُلم کِیا۔