یسعیاہ 50:1-2 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہتیری ماں کا طلاق نامہ جِسے لِکھ کر مَیں نےاُسے چھوڑ دِیا کہاں ہے؟یا اپنے قرض خواہوں میں سے کِس کے ہاتھمَیں نے تُم کو بیچا؟دیکھو تُم اپنی شرارتوں کے سبب سے بِک گئےاور تُمہاری خطاؤں کے باعِث تُمہاری ماں کوطلاق دی گئی۔

2. پس کِس لِئے جب مَیں آیا تو کوئی آدمی نہ تھا؟اورجب مَیں نے پُکارا تو کوئی جواب دینے والانہ ہُؤا؟کیا میرا ہاتھ اَیسا کوتاہ ہو گیا ہے کہ چُھڑا نہیںسکتا؟اور کیا مُجھ میں نجات دینے کی قُدرت نہیں؟دیکھومَیں اپنی ایک دھمکی سے سمُندر کو سُکھا دیتا ہُوںاورنہروں کو صحرا کر ڈالتا ہُوں ۔اُن میں کی مچھلِیاں پانی کے نہ ہونے سے بدبُوہو جاتی ہیں اور پِیاس سے مَر جاتی ہیں۔

یسعیاہ 50