23. اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گےاور اُن کی بِیوِیاں تیری دایہ ہوں گی ۔وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گےاور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گےاور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوںجِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔
24. کیا زبردست سے شِکار چِھین لِیا جائے گا؟اور کیا راست بازکے قَیدی چُھڑا لِئے جائیں گے؟۔
25. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہزورآور کے اسِیر بھی لے لِئے جائیں گےاور مُہِیب کا شِکار چُھڑا لِیا جائے گاکیونکہ مَیں اُس سے جو تیرے ساتھ جھگڑتا ہےجھگڑا کرُوں گااور تیرے فرزندوں کو بچا لُوں گا۔