یسعیاہ 47:8-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. پس اب یہ بات سُن ۔ اَے تُو جو عِشرت میں غرقہے ۔جو بے پروا رہتی ہے ۔جو اپنے دِل میں کہتی ہے کہ مَیں ہُوںاور میرے سِوا کوئی نہیں ۔مَیں بیوہ کی طرح نہ بَیٹُھوں گیاور نہ بے اَولاد ہونے کی حالت سے واقِفہُوں گی۔

9. سو ناگہان ایک ہی دِن میںیہ دو مُصِیبتیں تُجھ پرآ پڑیں گییعنی تُو بے اَولاد اور بیوہ ہو جائے گی ۔تیرے جادُو کی اِفراط اور تیرے سِحر کی کثرتکے باوُجُود یہ مُصِیبتیں پُورے طَور سے تُجھ پرآپڑیں گی۔

10. کیونکہ تُو نے اپنی شرارت پر بھروسا کِیا ۔تُو نے کہا مُجھے کوئی نہیں دیکھتا ۔تیری حِکمت اور تیری دانِش نے تُجھے بہکایااور تُو نے اپنے دِل میں کہا مَیں ہی ہُوںاور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔

11. اِس لِئے تُجھ پر مُصِیبت آ پڑے گیجِس کا مَنتر تُو نہیں جانتی اور اَیسی بلا تُجھ پر نازِلہو گی جِس کو تُو دُورنہ کر سکے گی ۔یکایک تباہی تُجھ پر آئے گی جِس کی تُجھ کوکُچھ خبرنہیں۔

12. اب اپنا جادُو اور اپناسارا سِحرجِس کی تُو نے بچپن ہی سے مشق کر رکھّی ہےاِستعمال کر ۔شاید تُو اُن سے نفع پائے ۔شاید تُو غالِب آئے۔

یسعیاہ 47