12. مَیں نے زمِین بنائیاور اُس پر اِنسان کو پَیدا کیااور مَیں ہی نے ہاں میرے ہاتھوں نے آسمان کو تانااوراُس کے سب لشکروں پر مَیں نے حُکم کِیا۔
13. ربُّ الافواج فرماتا ہے مَیں نے اُس کو صداقتمیں برپاکِیا ہےاور مَیں اُس کی تمام راہوں کو ہموار کرُوں گا۔وہ میرا شہر بنائے گا اور میرے اسِیروں کو بغَیرقِیمت اور عِوض لِئے آزاد کر دے گا۔
14. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہمِصر کی دَولت اور کُو ش کی تِجارتاور سبا کے قدآور لوگ تیرے پاس آئیں گےاورتیرے ہوں گے ۔وہ تیری پیرَوی کریں گے ۔وہ بیڑِیاں پہنے ہُوئے اپنا مُلک چھوڑ کر آئیں گےاور تیرے حضُور سِجدہ کریں گے ۔وہ تیری مِنّت کریں گے اور کہیں گےیقِیناً خُداتُجھ میں ہے اور کوئی دُوسرا نہیںاور اُس کے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
15. اَے اِسرائیل کے خُدا! اَے نجات دینے والے!یقِیناًتُو پوشِیدہ خُدا ہے۔
16. بُت بنانے والے سب کے سب پشیمان اور سراسِیمہہوں گے۔وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔
17. لیکن خُداوند اِسرائیل کو بچا کر ابدی نجات بخشے گا۔تُم ابدُالآباد تک کبھی پشیمان اور سراسِیمہ نہ ہوگے۔
18. کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئےوُہی خُداہے ۔اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی ۔اُسی نے اُسے قائِم کِیا ۔اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیابلکہ اُس کوآبادی کے لِئے آراستہ کِیا ۔وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوںاور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔