4. اور وہ گھاس کے درمِیان اُگیں گےجَیسے بہتے پانی کے کنارے پر بید ہو۔
5. ایک تو کہے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور دُوسرا اپنے آپ کو یعقُو ب کے نام کا ٹھہرائے گااور تِیسرا اپنے ہاتھ پر لِکھے گا مَیں خُداوند کا ہُوںاور اپنے آپ کو اِسرائیل کے نام سے مُلقّبکرے گا۔
6. خُداوند اِسرائیل کا بادشاہ اور اُس کا فِدیہ دینے والاربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہمَیں ہی اوّل اورمَیں ہی آخِر ہُوںاور میرے سِوا کوئی خُدا نہیں۔
7. اور جب سے مَیں نے قدِیم لوگوں کی بِنا ڈالیکَون میری طرح بُلائے گا اور اُس کو بیان کرکے میرے لِئے ترتِیب دے گا؟ہاں جو کُچھ ہو رہا ہے اور جو کُچھ ہونے والا ہےاُس کا بیان کریں۔
8. تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو ۔کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایااور ظاہِر نہیں کِیا؟تُم میرے گواہ ہو ۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔
9. کھودی ہُوئی مُورتوں کے بنانے والے سب کے سب باطِل ہیں اور اُن کی پسندِیدہ چِیزیں بے نفع ۔ اُن ہی کے گواہ دیکھتے نہیں اور سمجھتے نہیں تاکہ پشیمان ہوں۔
10. کِس نے کوئی بُت بنایا یا کوئی مُورت ڈھالی جِس سے کُچھ فائِدہ ہو؟۔
11. دیکھ اُس کے سب ساتھی شرمِندہ ہوں گے کیونکہ بنانے والے تو اِنسان ہیں وہ سب کے سب جمع ہو کر کھڑے ہوں ۔ وہ ڈرجائیں گے وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔
12. لُہار کُلہاڑا بناتا ہے اور اپنا کام انگاروں سے کرتاہے اور اُسے ہتھوڑوں سے درُست کرتا اور اپنے بازُو کی قُوّت سے گھڑتا ہے ۔ ہاں وہ بُھوکا ہو جاتا ہے اور اُس کازور گھٹ جاتا ہے ۔ وہ پانی نہیں پِیتا اور تھک جاتا ہے۔