یسعیاہ 44:17-22 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. پِھر اُس کی باقی لکڑی سے دیوتا یعنی کھودی ہُوئی مُورت بناتا ہے اور اُس کے آگے مُنہ کے بل گِر جاتا ہے اور اُسے سِجدہ کرتا اور اُس سے اِلتِجا کر کے کہتا ہے مُجھے نجات دے کیونکہ تُو میرا خُدا ہے۔

18. وہ نہیں جانتے اور نہیں سمجھتے کیونکہ اُن کی آنکھیں بند ہیں ۔ پس وہ دیکھتے نہیں اور اُن کے دِل سخت ہیں ۔پس وہ سمجھتے نہیں۔

19. بلکہ کوئی اپنے دِل میں نہیں سوچتا اور نہ کِسی کومعرفت اور تمِیز ہے کہ اِتنا کہے مَیں نے تو اِس کا ایک ٹُکڑا آگ میں جلایا اور مَیں نے اِس کے انگاروں پر روٹی بھی پکائی اور مَیں نے گوشت بُھونا اور کھایا ۔ اب کیامَیں اِس کے بقِیّہ سے ایک مکرُوہ چِیز بناؤُں؟ کیا مَیں درخت کے کُندے کو سِجدہ کرُوں؟۔

20. وہ راکھ کھاتا ہے ۔ فریب خُوردہ دِل نے اُس کو اَیساگُمراہ کر دِیا ہے کہ وہ اپنی جان بچا نہیں سکتا اورنہیں کہتا کیا میرے دہنے ہاتھ میں بطالت نہیں؟۔

21. اَے یعقُو ب! اَے اِسرائیل ! اِن باتوں کو یاد رکھکیونکہ تُو میرا بندہ ہےمَیں نے تُجھے بنایا ۔ تُو میرا خادِم ہے ۔اَے اِسرائیل مَیں تُجھ کو فراموش نہ کرُوں گا۔

22. مَیں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانِند اور تیرےگُناہوں کو بادل کی مانِند مِٹا ڈالا ۔میرے پاس واپس آ جا کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہدِیا ہے۔

یسعیاہ 44