یسعیاہ 2:8-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. اور اُن کی سرزمِین بُتوں سے بھی پُر ہے ۔ وہ اپنے ہی ہاتھوں کی صنعت یعنی اپنی ہی اُنگلِیوں کی کارِیگری کوسِجدہ کرتے ہیں۔

9. اِس سبب سے چھوٹا آدمی پست کِیا جاتا ہے اور بڑا آدمی ذلِیل ہوتا ہے اور تُو اُن کو ہرگِز مُعاف نہ کرے گا۔

10. خُداوند کے خَوف سے اور اُس کے جلال کی شَوکت سے چٹان میں گُھس جا اور خاک میں چُھپ جا۔

11. اِنسان کی اُونچی نِگاہ نِیچی کی جائے گی اور بنی آدم کا تکبُّر پست ہو جائے گا اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلندہو گا۔

12. کیونکہ ربُّ الافواج کا دِن تمام مغرُوروں بُلند نظروں اور مُتکبِّروں پر آئے گا اور وہ پست کِئے جائیں گے۔

13. اور لُبنا ن کے سب دیوداروں پر جو بُلند اور اُونچے ہیں اور بسن کے سب بلُوطوں پر۔

14. اور سب اُونچے پہاڑوں اور سب بُلند ٹِیلوں پر۔

15. اور ہر ایک اُونچے بُرج پر اور ہر ایک فصِیلی دِیوارپر۔

16. اورترسِیس کے سب جہازوں پر غرض ہر ایک خُوش نُما منظر پر۔

17. اور آدمی کا تکبُّر زیر کِیا جائے گا اور لوگوں کی بُلندبِینی پست کی جائے گی اور اُس روز خُداوند ہی سر بُلندہو گا۔

18. اور تمام بُت بِالکُل فنا ہو جائیں گے۔

یسعیاہ 2