اور چاروں ہواؤں کو آسمان کے چاروں کونوں سے عَیلا م پر لاؤُں گا اور اُن چاروں ہواؤں کی طرف اُن کو پراگندہ کرُوں گا اور کوئی اَیسی قَوم نہ ہو گی جِس تک عَیلا م کے جلاوطن نہ پُہنچیں گے۔