یرمِیاہ 4:1-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اَے اِسرائیل اگر تُو واپس آئے توخُداوند فرماتا ہے اگر تُو میری طرف واپس آئے اور اپنی مکرُوہات کو میری نظر سے دُور کرے تو تُو آوارہ نہ ہو گا۔

2. اور اگر تُو سچّائی اور عدالت اور صداقت سے زِندہ خُداوند کی قَسم کھائے تو قَومیں اُس کے سبب سے اپنے آپ کو مُبارک کہیں گی اور اُس پر فخر کریں گی۔

3. کیونکہ خُداوند یہُودا ہ اور یروشلیِم کے لوگوں کو یُوں فرماتا ہے کہ اپنی اُفتادہ زمِین پر ہل چلاؤ اور کانٹوں میں تُخم ریزی نہ کرو۔

4. اَے یہُودا ہ کے لوگو اور یروشلیِم کے باشِندو! خُداوندکے لِئے اپنا خَتنہ کراؤ ہاں اپنے دِل کا خَتنہ کرو تا نہ ہو کہ تُمہاری بد اعمالی کے باعِث سے میرا قہر آگ کی مانِند شُعلہ زن ہو اور اَیسا بھڑکے کہ کوئی بُجھا نہ سکے۔

5. یہُودا ہ میں اِشتہار دو اور یروشلیِم میں اِس کی مُنادی کرواور کہو کہ تُم مُلک میں نرسِنگا پُھونکو ۔بُلند آواز سے پُکارو اور کہو کہ جمع ہو کہ حصِینشہروں میں چلیں۔

6. تُم صِیُّون ہی میں جھنڈا کھڑا کرو ۔پناہ لینے کوبھاگو اور دیر نہ کروکیونکہ مَیں بلا اور ہلاکتِ شدِیدکو شِمال کیطرف سے لاتا ہُوں۔

7. شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہےاور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچکِیا ہے ۔وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیرانکرےتاکہ تیرے شہر وِیران ہوںاور کوئی بسنے والا نہ رہے۔

8. اِس لِئے ٹاٹ اوڑھ کر چھاتی پِیٹو اور واوَیلا کروکیونکہ خُداوند کا قہرِ شدِیدہم پر سے ٹل نہیں گیا۔

9. اور خُداوند فرماتا ہے اُس وقت یُوں ہو گا کہ بادشاہ اور سردار بے دِل ہو جائیں گے اور کاہِن حَیرت زدہ اور نبی سراسِیمہ ہوں گے۔

یرمِیاہ 4