یرمِیاہ 38:1-5 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھرسفطیا ہ بِن متّان اور جدلیا ہ بِن فشحُور اور یوکُل بِن سلمیا ہ اور فشحُور بِن ملکیاہ نے وہ باتیں جو یَرمِیا ہ سب لوگوں سے کہتا تھا سُنِیں۔ وہ کہتا تھا۔

2. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ جو کوئی اِس شہر میں رہے گاوہ تلوار اور کال اور وبا سے مَرے گا اور جو کسدیوں میں جا مِلے گا وہ زِندہ رہے گا اور اُس کی جان اُس کے لِئے غنِیمت ہو گی اور وہ جِیتا رہے گا۔

3. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یہ شہر یقِیناً شاہِ بابل کی فَوج کے حوالہ کر دِیا جائے گا اور وہ اِسے لے لے گا۔

4. اِس لِئے اُمرا نے بادشاہ سے کہا ہم تُجھ سے عرض کرتے ہیں کہ اِس آدمی کو قتل کروا کیونکہ یہ جنگی مَردوں کے ہاتھوں کو جو اِس شہر میں باقی ہیں اور سب لوگوں کے ہاتھوں کو اُن سے اَیسی باتیں کہہ کر سُست کرتا ہے کیونکہ یہ شخص اِن لوگوں کا خَیر خواہ نہیں بلکہ بدخواہ ہے۔

5. تب صِدقیاہ بادشاہ نے کہا وہ تُمہارے قابُو میں ہے کیونکہ بادشاہ تُمہارے خِلاف کُچھ نہیں کر سکتا۔

یرمِیاہ 38