تب صِدقیاہ بادشاہ نے حُکم دِیا اور اُنہوں نے یَرمِیا ہ کو قَیدخانہ کے صحن میں رکھّا اور ہر روز اُسے نانبائِیوں کے محلّہ سے ایک روٹی لے کر دیتے رہے جب تک کہ شہر میں روٹی مِل سکتی تھی ۔ پس یَرمِیا ہ قَیدخانہ کے صحن میں رہا۔