32. اُس عہد کے مُطابِق نہیں جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کِیا جب مَیں نے اُن کی دست گِیری کی تاکہ اُن کو مُلکِ مِصر سے نِکال لاؤُں اور اُنہوں نے میرے اُس عہد کو توڑا اگرچہ مَیں اُن کا مالِک تھا خُداوند فرماتا ہے۔
33. بلکہ یہ وہ عہد ہے جو مَیں اُن دِنوں کے بعد اِسرائیل کے گھرانے سے باندُھوں گا ۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اپنی شرِیعت اُن کے باطِن میں رکُھّوں گا اور اُن کے دِل پر اُسے لِکُھوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔
34. اور وہ پِھر اپنے اپنے پڑوسی اور اپنے اپنے بھائی کو یہ کہہ کر تعلِیم نہیں دیں گے کہ خُداوند کو پہچانو کیونکہ چھوٹے سے بڑے تک وہ سب مُجھے جانیں گے خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ مَیں اُن کی بدکرداری کو بخش دُوں گا اور اُن کے گُناہ کو یاد نہ کرُوں گا۔
35. خُداوند جِس نے دِن کی روشنی کے لِئے سُورج کومُقرّر کِیااور جِس نے رات کی رَوشنی کے لِئے چاند اورسِتاروں کا نِظام قائِم کِیاجو سمُندر کو مَوجزن کرتا ہے جِس سے اُس کیلہریں شور کرتی ہیں یُوں فرماتا ہے۔اُس کا نام ربُّ الافواج ہے۔
36. خُداوند فرماتا ہے اگر یہ نِظام میرے حضُور سےمَوقُوف ہو جائےتو اِسرائیل کی نسل بھی میرے سامنے سے جاتیرہے گی کہ ہمیشہ تک پِھر قَوم نہ ہو۔
37. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر کوئی اُوپر آسمان کوناپ سکےاور نِیچے زمِین کی بُنیاد کا پتہ لگا لےتو مَیں بھی بنی اِسرائیل کواُن کے سب اعمال کے سبب سے رَدّ کر دُوں گاخُداوند فرماتا ہے۔
38. دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ شہر حنن ایل کے بُرج سے کونے کے پھاٹک تک خُداوند کے لِئے تعمِیر کِیا جائے گا۔
39. اور پِھر جریب سِیدھی کوہِ جاریب پر سے ہوتی ہُوئی جوعا تہ کو گھیر لے گی۔
40. اور لاشوں اور راکھ کی تمام وادی اور سب کھیت قِدرُو ن کے نالے تک اور گھوڑے پھاٹک کے کونے تک مشرِق کی طرف خُداوند کے لِئے مُقدّس ہوں گے ۔ پِھر وہ ہمیشہ تک نہ کبھی اُکھاڑا نہ گِرایا جائے گا۔