1. خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس وقت اِسرائیل کے سب گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔
2. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل میں سے جو لوگ تلوار سے بچے جب وہ راحت کی تلاش میں گئے تو بیابان میں مقبُول ٹھہرے۔
3. خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔
4. اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تو آباد ہو جائے گی ۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔
5. تُو پِھرسامرِ یہ کے پہاڑوں پر تاکِستان لگائے گی ۔ باغ لگانے والے لگائیں گے اور اُس کا پَھل کھائیں گے۔
6. کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ افرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔
7. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہیعقُو ب کے لِئے خُوشی سے گاؤ اور قَوموں کیسرتاج کے لِئے للکارو ۔مُنادی کرو ۔ حمد کرو اور کہواَے خُداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسرائیل کےبقِیّہ کو بچا۔
8. دیکھو مَیں شِمالی مُلک سے اُن کو لاؤُں گااور زمِین کی سرحدّوں سے اُن کو جمع کرُوں گااور اُن میں اندھے اور لنگڑےاور حامِلہ اور زچّہ سب ہوں گے ۔اُن کی بڑی جماعت یہاں واپس آئے گی۔