20. اور اُن کی اَولاد اَیسی ہو گی جَیسی پہلے تھیاور اُن کی جماعت میرے حضُور میں قائِم ہو گیاور مَیں اُن سب کو جو اُن پر ظُلم کریں سزا دُوں گا۔
21. اور اُن کا حاکِم اُن ہی میں سے ہو گااور اُن کا فرمانروا اُن ہی کے درمِیان سے پَیدا ہو گااور مَیں اُسے قُربت بخشُوں گا اور وہ میرےنزدِیک آئے گاکیونکہ کَون ہے جِس نے یہ جُرأت کی ہو کہمیرے پاس آئے؟خُداوند فرماتا ہے۔
22. اور تُم میرے لوگ ہو گے اور مَیں تُمہارا خُداہُوں گا۔
23. دیکھ خُداوند کے قہرِ شدِید کی آندھی چلتی ہے ۔ یہ تیز طُوفان شرِیروں کے سر پر ٹُوٹ پڑے گا۔